Sunan ibn Majah Hadith 2424 (سنن ابن ماجہ)

[2424]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ الْمَخْزُومِيُّ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ اسْتَلَفَ مِنْہُ حِينَ غَزَا حُنَيْنًا ثَلَاثِينَ أَوْ أَرْبَعِينَ أَلْفًا فَلَمَّا قَدِمَ قَضَاہَا إِيَّاہُ ثُمَّ قَالَ لَہُ النَّبِيُّ ﷺ بَارَكَ اللہُ لَكَ فِي أَہْلِكَ وَمَالِكَ إِنَّمَا جَزَاءُ السَّلَفِ الْوَفَاءُ وَالْحَمْدُ

حضرت عبداللہ بن ابو ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ان سے غزوہ حنین کے موقع پر تیس ہزار یا چالیس ہزار قرض لیا۔جب نبی ﷺ (غزوہ سے واپس) تشریف لائے تو انہیں قرض ادا کر دیا،پھر نبی ﷺ نے فرمایا: اللہ تیرے گھر بار میں اور تیرے مال میں برکت عطا فرمائے۔ادھار کا بدلہ (قرض کی) ادائیگی اور شکریہ ادا کرنا ہے۔