Sunan ibn Majah Hadith 2427 (سنن ابن ماجہ)
[2427]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا وَبْرُ بْنُ أَبِي دُلَيْلَةَ الطَّائِفِيُّ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونِ بْنِ مُسَيْكَةَ قَالَ وَكِيعٌ وَأَثْنَی عَلَيْہِ خَيْرًا عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ عَنْ أَبِيہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَيُّ الْوَاجِدِ يُحِلُّ عِرْضَہُ وَعُقُوبَتَہُ قَالَ عَلِيٌّ الطَّنَافِسِيُّ يَعْنِي عِرْضَہُ شِكَايَتَہُ وَعُقُوبَتَہُ سِجْنَہُ
حضرت عمرو بن شرید رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد (حضرت شرید ثقفی رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ادائیگی کی طاقت رکھنے والا ٹال مٹول کرے تو اس کی بے عزتی کرنا اور اسے سزا دینا جائز ہو جاتا ہے۔(امام ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیہ کے استاد) علی بن محمد طنافسی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: بے عزتی کرنے سے مراد اس کی شکایت کرنا اور سزا سے مراد قید کرنا ہے۔