Sunan ibn Majah Hadith 282 (سنن ابن ماجہ)
[282]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنِي حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ الصُّنَابِحِيِّ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ مَنْ تَوَضَّأَ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ خَرَجَتْ خَطَايَاہُ مِنْ فِيہِ وَأَنْفِہِ فَإِذَا غَسَلَ وَجْہَہُ خَرَجَتْ خَطَايَاہُ مِنْ وَجْہِہِ حَتَّی يَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ أَشْفَارِ عَيْنَيْہِ فَإِذَا غَسَلَ يَدَيْہِ خَرَجَتْ خَطَايَاہُ مِنْ يَدَيْہِ فَإِذَا مَسَحَ بِرَأْسِہِ خَرَجَتْ خَطَايَاہُ مِنْ رَأْسِہِ حَتَّی تَخْرُجَ مِنْ أُذُنَيْہِ فَإِذَا غَسَلَ رِجْلَيْہِ خَرَجَتْ خَطَايَاہُ مِنْ رِجْلَيْہِ حَتَّی تَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ أَظْفَارِ رِجْلَيْہِ وَكَانَتْ صَلَاتُہُ وَمَشْيُہُ إِلَی الْمَسْجِدِ نَافِلَةً
سیدنا عبداللہ صنابحی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’جو شخص وضو کرتا ہے اور(وضو کرتے ہوئے) کلی کرتا اور ناک میں پانی ڈالتا ہے تو اس کے منہ اور ناک سے گناہ نکل جاتے ہیں،پھر جب چہرہ دھوتا ہے تو اس کے چہرے سے گناہ نکل جاتے ہیں حتی کہ اس کی آنکھوں کے پپوٹوں سے بھی نکل جاتے ہیں۔پھر جب اپنے ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے ہاتھوں سے گناہ نکل جاتے ہیں،پھر جب سر کا مسح کرتا ہے تو اس کے سر سے گناہ نکل جاتے ہیں،حتی کہ کانوں میں سے بھی نکل جاتے ہیں۔پھر جب اپنے پاؤں دھوتا ہے تو اس کے پاؤں سے گناہ نکل جاتے ہیں۔پھر اس کی نماز اور کا مسجد کی طرف چل کر جانا مزید(درجات میں بلندی کا باعث) ہوتا ہے۔‘‘