Sunan ibn Majah Hadith 285 (سنن ابن ماجہ)
[285]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي كَثِيرٍ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ حَدَّثَنِي شَقِيقُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنِي حُمْرَانُ مَوْلَی عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ قَاعِدًا فِي الْمَقَاعِدِ فَدَعَا بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ فِي مَقْعَدِي ہَذَا تَوَضَّأَ مِثْلَ وُضُوئِي ہَذَا ثُمَّ قَالَ مَنْ تَوَضَّأَ مِثْلَ وُضُوئِي ہَذَا غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ وَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَلَا تَغْتَرُّوا حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي يَحْيَی حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ حَدَّثَنِي عِيسَی بْنُ طَلْحَةَ حَدَّثَنِي حُمْرَانُ عَنْ عُثْمَانَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَہُ
سیدنا عثمان رضی اللہ کے آزاد کردہ غلام سیدنا حمران رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو مقام ’’مقاعد‘‘ پر بیٹھے دیکھا(وہاں) انہوں نے پانی منگوار کر وضو کیا،پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی مقام پر بیٹھے دیکھا تھا،آپ نے بھی اسی طرح کا وضو کیا تھا جس طرح میں نے یہ وضو کیا ہے،پھر فرمایا تھا:’’جو شخص میرے اس وضو جیسا وضو کرے گا،اس کے تمام گذشتہ گناہ بخش دیے جائیں گے۔‘‘ اور(اس کے بعد) رسول اللہ ﷺ نے یہ بھی فرمایا:’’اور مغرور نہ جانا۔‘‘(یا ’’تم دھوکانہ کھانا‘‘۔) امام ابن ماجہ رحمہ اللہ نے ہشام بن عمار کے واسطے سے بھی مذکورہ روایت کی مثل بیان کیا-