Sunan ibn Majah Hadith 284 (سنن ابن ماجہ)
[284]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی النَّيْسَابُورِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ہِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ مَسْعُودٍ قَالَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللہِ كَيْفَ تَعْرِفُ مَنْ لَمْ تَرَ مِنْ أُمَّتِكَ قَالَ غُرٌّ مُحَجَّلُونَ بُلْقٌ مِنْ آثَارِ الْوُضُوءِ قَالَ أَبُو الْحَسَنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ فَذَكَرَ مِثْلَہُ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے کہا(پوچھا) گیا: آپ نے اپنی امت کے جن افراد کو نہیں دیکھا،انہیں(قیامت کے دن) کس طرح پہچانیں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا:’’وہ وضو کے نشانات سے پنج کلیاں،چتکبرے ہوں گے۔‘‘ امام ابن ماجہ کے شاگرد ابو حسن قطان نے ابو حاتم کے واسطے سے بھی مذکورہ روایت کی مثل بیان کیا۔