Sunan ibn Majah Hadith 306 (سنن ابن ماجہ)
[306]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ أَتَی سُبَاطَةَ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا قَالَ شُعْبَةُ قَالَ عَاصِمٌ يَوْمَئِذٍ وَہَذَا الْأَعْمَشُ يَرْوِيہِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ وَمَا حَفِظَہُ فَسَأَلْتُ عَنْہُ مَنْصُورًا فَحَدَّثَنِيہِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ أَتَی سُبَاطَةَ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کسی قوم کی کوڑا کرکٹ پھینکنے کی جگہ پہنچے اور کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔امام شعبہ کے استاد عاصم بیان کرتے ہیں کہ اعمش اس حدیث کو ابو وائل کے واسطے سے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں،ان سے بھول ہوگئی ہے(کہ اصل میں یہ حدیث مغیرہ بن شعبہ کی ہے،اعمش نے غلطی سے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کا نام لے دیا ہے) امام شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے منصور سے پوچھا تو انہوں نے مجھے ابو وائل کے واسطے سے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کسی قوم کی کوڑا کرکٹ پھینکنے کی جگہ پہنچے اور کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔