Sunan ibn Majah Hadith 309 (سنن ابن ماجہ)
[309] إسنادہ ضعیف جدًا
عدي بن الفضل: متروک (تقریب: 4545)
والحدیث ضعفہ البوصیري
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ يَبُولَ قَائِمًا سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ يَزِيدَ أَبَا عَبْدِ اللہِ يَقُولُ سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيَّ يَقُولُ قَالَ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ فِي حَدِيثِ عَائِشَةَ أَنَا رَأَيْتُہُ يَبُولُ قَاعِدًا قَالَ الرَّجُلُ أَعْلَمُ بِہَذَا مِنْہَا قَالَ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَكَانَ مِنْ شَأْنِ الْعَرَبِ الْبَوْلُ قَائِمًا أَلَا تَرَاہُ فِي حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ حَسَنَةَ يَقُولُ قَعَدَ يَبُولُ كَمَا تَبُولُ الْمَرْأَةُ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے کھڑے ہو کر پیشاب کرنے سے منع فرمایا ہے۔امام ابن ماجہ نے اپنے استاد احمد بن عبدالرحمٰن مخزومی کے واسطے سے حدیث عائشہ کے بارے میں سیدنا سفیان ثوری سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا: اس مسئلہ میں مردوں کو زیادہ معلومات ہو سکتی ہیں۔یعنی امام سفیان ثوری نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے فرمان:’’میں نے آپ ﷺ کو(ہمیشہ) بیٹھ کر پیشاب کرتے دیکھا ہے۔‘‘ پر جناب حذیفہ رضی اللہ عنہ کی حدیث(حدیث: 305) کو ترجیح دی ہے۔احمد بن عبدالرحمٰن مخزومی نے فرمایا: عربوں میں کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کا رواج تھا۔اس لئے عبدالرحمٰن بن حسنہ کی حدیث میں یہ الفاظ ہیں:(یہودیوں نے کہا) یہ تو بیٹھ کر پیشاب کرتے ہیں جس طرح عورتیں پیشاب کیا کرتی ہیں۔