Sunan ibn Majah Hadith 310 (سنن ابن ماجہ)
[310]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ حَبِيبِ بْنِ أَبِي الْعِشْرِينَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللہِ بْنُ أَبِي قَتَادَةَ أَخْبَرَنِي أَبِي أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ إِذَا بَالَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَمَسَّ ذَكَرَہُ بِيَمِينِہِ وَلَا يَسْتَنْجِ بِيَمِينِہِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ بِإِسْنَادِہِ نَحْوَہُ
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا:’’جب کوئی شخص پیشاب کرے تو اسے چاہیے کہ عضو خاص کو دائیں ہاتھ سے نہ چھوئے اور نہ دائیں ہاتھ سے استنجا کرے۔‘‘ امام ابن ماجہ رحمہ اللہ نے امام اوزاعی رحمہ اللہ کے دوسرے شاگرد ولید بن مسلم کی سند سے یہ حدیث اسی طرح بیان کی۔