Sunan ibn Majah Hadith 3118 (سنن ابن ماجہ)
[3118] إسنادہ ضعیف جدًا
داود بن عجلان: ضعیف و أبو عقال ہلال بن زید:متروک (تقریب: 1800،7336)
وقال الھیثمي في ھلال بن زید: وضعفہ الجمھور (مجمع الزوائد 61/10)
والسند ضعفہ البوصیري
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَجْلَانَ،قَالَ: طُفْنَا مَعَ أَبِي عِقَالٍ،فِي مَطَرٍ،فَلَمَّا قَضَيْنَا طَوَافَنَا،أَتَيْنَا خَلْفَ الْمَقَامِ،فَقَالَ: طُفْتُ مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فِي مَطَرٍ،فَلَمَّا قَضَيْنَا الطَّوَافَ،أَتَيْنَا الْمَقَامَ،فَصَلَّيْنَا رَكْعَتَيْنِ،فَقَالَ لَنَا أَنَسٌ: ((ائْتَنِفُوا الْعَمَلَ،فَقَدْ غُفِرَ لَكُمْ،ہَكَذَا قَالَ لَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،وَطُفْنَا مَعَہُ فِي مَطَرٍ))
داؤد بن عجلان سے روایت ہے،انہوں نےکہا،ہم نے ابو عقال کے ساتھ بارش میں طواف کیا۔جب ہم نے طواف مکمل کرلیا تو ہم مقام ابراہیم کے پیچھے آگئے۔ابو عقال نے کہا،میں نے حضرت انس بن مالک کے ہمرا ہ طواف کیا۔جب ہم نے طواف مکمل کرلیا تو مقام ابراہیم پر دو رکعتیں پڑھیں۔تب حضرت انس نے ہم سے کہا: اب نئے سرے سے اپنے عمل کا حساب سمجھو۔تمہاری بخشش ہوگئی (پہلے گناہ سب معاف ہو گئے) ہمیں بھی رسو ل اللہ ﷺ نے یہی ارشاد فرمایا تھا جب ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بارش میں طواف کیا تھا۔