Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3120 (سنن ابن ماجہ)

[3120]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَہْضَمِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي،ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ،يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ ((كَانَ يُضَحِّي بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ،وَيُسَمِّي،وَيُكَبِّرُ،وَلَقَدْ رَأَيْتُہُ يَذْبَحُ بِيَدِہِ وَاضِعًا قَدَمَہُ عَلَی صِفَاحِہِمَا))

حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ دو چتکبرے او رسینگوں والے مینچھوں کی قربانی دیا کرتے تھے،اور (ذبح کرتے وقت) بسم اللہ اور تکبیر پڑھتے تھے۔میں نے رسول اللہ ﷺ کو،ان کی گردن پر قدم مبارک رکھ کر اپنے ہاتھ سے انہیں ذبح کرتے دیکھا۔