Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3121 (سنن ابن ماجہ)

[3121]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ،عَنْ أَبِي عَيَّاشٍ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: ضَحَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عِيدٍ،بِكَبْشَيْنِ فَقَالَ: حِينَ وَجَّہَہُمَا ((إِنِّي وَجَّہْتُ وَجْہِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا،وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ،إِنَّ صَلَاتِي،وَنُسُكِي،وَمَحْيَايَ،وَمَمَاتِي لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِينَ،لَا شَرِيكَ لَہُ،وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ،وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ،اللہُمَّ مِنْكَ،وَلَكَ عَنْ مُحَمَّدٍ وَأُمَّتِہِ))

حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:رسول اللہ ﷺ نے عید کے دن جو مینڈھے قربان کیے جب انہیں قبلہ رخ کیا تو فرمایا: قرآن إِنِّی وَجَّہْتُ وَجْہِیَ لِلَّذِی فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِیفًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِکِینَ إِنَّ صَلَاتِی وَنُسُکِی وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِی لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ لَا شَرِیکَ لَہُ وَبِذَلِکَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِین اللہم منک ولک عن محمد اومتہ‘‘ ’’میں نے یکسو ہو کر اپنا چہرہ اللہ کی طرف کرلیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور میں مشرکین میں سے نہیں۔بے شک میری نماز،میری قربانی،میری موت اللہ کے لیے ہے جو سارے جہانوں کا مالک ہے،اسکا کوئی شریک نہیں۔مجھے اسی بات کا حکم دیا گیا ہے اور میں سب سے پہلا فرماں بردار ہوں۔اے اللہ!یہ جانور تجھی سے ملا اور تیرے ہی لیے قربان کیا۔محمد ﷺاور انکی امت سے۔‘‘