Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3127 (سنن ابن ماجہ)

[3127] إسنادہ ضعیف جدًا

عائذ اللہ المجاشعي: ضعیف (تقریب: 3116)

وشیخہ أبو داود الأعمی: متروک

انوار الصحیفہ ص 489

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْعَسْقَلَانِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ مِسْكِينٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَائِذُ اللہِ،عَنْ أَبِي دَاوُدَ،عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ،قَالَ: قَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللہِ مَا ہَذِہِ الْأَضَاحِيُّ؟ قَالَ: ((سُنَّةُ أَبِيكُمْ إِبْرَاہِيمَ)) قَالُوا: فَمَا لَنَا فِيہَا يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: ((بِكُلِّ شَعَرَةٍ،حَسَنَةٌ)) قَالُوا: فَالصُّوفُ؟ يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ: ((بِكُلِّ شَعَرَةٍ مِنَ الصُّوفِ،حَسَنَةٌ))

حضر ت زید بن ارقم ؓ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ ﷺ کے اصحاب نے کہا: اے اللہ کے رسو ل! یہ قربانیاں کیا ہیں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’تمہارے باپ ابراہیم کی سنت ہیں۔‘‘انہوں نے کہا: اس میں ہمارے لیے کیا (ثواب) ہے؟ آپ نے فرمایا: ہربال کے بدلے نیکی ہے‘‘۔انہوں نے کہا:اےاللہ کے رسول! اور اون؟ فرمایا:’’اون کے بھی ہر بال کے بدلے نیکی ہے۔‘‘