Sunan ibn Majah Hadith 3144 (سنن ابن ماجہ)
[3144]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ،وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ،وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ،وَأَبُو دَاوُدَ،وَابْنُ أَبِي عَدِيٍّ،وَأَبُو الْوَلِيدِ،قَالُوا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ: سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،قَالَ: سَمِعْتُ عُبَيْدَ بْنَ فَيْرُوزَ،قَالَ: قُلْتُ لِلْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ: حَدِّثْنِي بِمَا كَرِہَ،أَوْ نَہَی عَنْہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ مِنَ الْأَضَاحِيِّ فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ہَكَذَا بِيَدِہِ،وَيَدِي أَقْصَرُ مِنْ يَدِہِ أَرْبَعٌ لَا تُجْزِئُ فِي الْأَضَاحِيِّ: الْعَوْرَاءُ،الْبَيِّنُ عَوَرُہَا،وَالْمَرِيضَةُ،الْبَيِّنُ مَرَضُہَا،وَالْعَرْجَاءُ،الْبَيِّنُ ظَلْعُہَا،وَالْكَسِيرَةُ،الَّتِي لَا تُنْقِي قَالَ: فَإِنِّي أَكْرَہُ أَنْ يَكُونَ نَقْصٌ فِي الْأُذُنِ،قَالَ: فَمَا كَرِہْتَ مِنْہُ،فَدَعْہُ،وَلَا تُحَرِّمْہُ عَلَی أَحَدٍ
حضرت عبید بن فیروز رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:میں نے حضرت براء بن عازب کہا: مجھے بتائیے کہ رسول اللہ ﷺ نے فربانی کے کس جانور کو ناپسند کیا ہے یا ا س سے منع فرمایاہے؟ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے اس طرح اشارہ کیا۔اور میرا ہاتھ رسول اللہ ﷺ کےہاتھ سے کوتاہ ہے۔(اور فرمایا:) ’’قربانی میں چار جانور جائز نہیں: وہ کانا جانور جس کا کانا پن واضح ہو،وہ بیمار جانور جسکی بیماری واضح ہو،لنگڑا جانور جسکالنگڑا پی واضح ہو او ردبلا جانور جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو۔‘‘ عبید نے کہا: میں تو پسندنہیں کرتا کہ اس کے کان میں نقص ہو۔حضرت براء نے فرمایا:جو چیز تمہیں پسند نہیں،اسے چھوڑ دو لیکن اسے کسی پر حرام نہ کرو۔