Sunan ibn Majah Hadith 3147 (سنن ابن ماجہ)
[3147]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ قَالَ: حَدَّثَنِي الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ،عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ صَيَّادٍ،عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ،قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ: كَيْفَ كَانَتِ الضَّحَايَا فِيكُمْ،عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: ((كَانَ الرَّجُلُ فِي عَہْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،يُضَحِّي بِالشَّاةِ عَنْہُ،وَعَنْ أَہْلِ بَيْتِہِ،فَيَأْكُلُونَ وَيُطْعِمُونَ،ثُمَّ تَبَاہَی النَّاسُ،فَصَارَ كَمَا تَرَی))
حضرت عطاء بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے حضرت ابو ایوب انصاری سے سوال کیا: رسول اللہ ﷺ کےزمانہ مبارک میں تم لوگوں میں قربانیاں کس طرح کی ہوتی تھیں؟ انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ کےزمانہ مبارک میں آدمی اپنی طرف سے اور اپنے گھر والوں کی طرف سےایک بکر ی کی قربانی کردیا کرتا تھا۔(اس میں سے) وہ خود بھی کھاتے،اور دوسروں کو بھی کھلاتے۔بعد میں لوگ فخر (کے طور پر زیادہ جانور ذبح)کرنے لگے تو وہ حال ہوگیا جو آپ (آج کل دیکھ رہے ہیں۔