Sunan ibn Majah Hadith 3148 (سنن ابن ماجہ)
[3148]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ،وَمُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ،ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،جَمِيعًا عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ،عَنْ بَيَانٍ،عَنِ الشَّعْبِيِّ،عَنْ أَبِي سَرِيحَةَ،قَالَ: ((حَمَلَنِي أَہْلِي عَلَی الْجَفَاءِ بَعْدَ مَا عَلِمْتُ مِنَ السُّنَّةِ،كَانَ أَہْلُ الْبَيْتِ يُضَحُّونَ،بِالشَّاةِ وَالشَّاتَيْنِ،وَالْآنَ يُبَخِّلُنَا جِيرَانُنَا))
حضرت ابو سریحہ (حذیفہ بن اسید غفاری) ؓ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میرے گھر والوں نے مجھے غلط کام پر مجبور کردیا جبکہ مجھے سنت طریقہ معلوم ہے ایک گھر والے ایک بکر ی یا دو بکریاں ذبح کیا کرتے تھے۔اب تو (اگر ہم ایک کی قربانی دیں تو)ہمارے ہمسائے ہمیں بخیل کہنے لگتے ہیں۔