Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3152 (سنن ابن ماجہ)

[3152]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ،عَنْ جُنْدُبٍ الْبَجَلِيِّ،أَنَّہُ سَمِعَہُ يَقُولُ: شَہِدْتُ الْأَضْحَی مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَذَبَحَ أُنَاسٌ قَبْلَ الصَّلَاةِ،فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ ((مَنْ كَانَ ذَبَحَ مِنْكُمْ قَبْلَ الصَّلَاةِ،فَلْيُعِدْ أُضْحِيَّتَہُ،وَمَنْ لَا،فَلْيَذْبَحْ عَلَی اسْمِ اللہِ))

حضرت جندب (بن عبداللہ) بجلی سے روایت ہے انہوں نے فرمایا:میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز عید الاضحی میں حاضر ہوا۔کچھ لوگوں نے نماز سے پہلے (جانور)ذبح کرلیے۔نبی ﷺ نے فرمایا:’’تم میں سے جس نے نماز سے پہلے (جانور)ذبح کیا،وہ دوبارہ قربانی کرے۔اور جس نے (پہلے ذبح)نہیں کیا،وہ اللہ کانام لے کر ذبح کرے۔‘‘