Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3167 (سنن ابن ماجہ)

[3167]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ،عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ،عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ،عَنْ نُبَيْشَةَ،قَالَ: نَادَی رَجُلٌ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّا كُنَّا نَعْتِرُ عَتِيرَةً فِي الْجَاہِلِيَّةِ،فِي رَجَبٍ،فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: ((اذْبَحُوا لِلَّہِ عَزَّ وَجَلَّ فِي أَيِّ شَہْرٍ كَانَ،وَبَرُّوا لِلَّہِ،وَأَطْعِمُوا)) قَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّا كُنَّا نُفْرِعُ فَرَعًا فِي الْجَاہِلِيَّةِ،فَمَا تَأْمُرُنَا بِہِ؟ قَالَ: فِي كُلِّ سَائِمَةٍ فَرَعٌ،تَغْذُوہُ مَاشِيَتُكَ،حَتَّی إِذَا اسْتَحْمَلَ ذَبَحْتَہُ،فَتَصَدَّقْتَ بِلَحْمِہِ-أُرَاہُ قَالَ: عَلَی ابْنِ السَّبِيلِ-فَإِنَّ ذَلِكَ ہُوَ خَيْرٌ

حضرت نبشہ (بن عبداللہ ہذلی) ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ کو آواز دے کر (اپنی طرف متوجہ کیا اور) کہا: اے اللہکے رسول! ہم زمانہ جاہلیت میں رجب کے مہینے میں عتیرہ ذبح کیا کرتے تھے۔اب آپ ہمیں کیا حم فرماتے ہیں؟رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ کےنام پر ذبح کرو،چاہے کسی مہینے میں ہو۔اور اللہ (کی رضا) کے لیے نیکی کرو اور کھاناکھلاؤ‘‘ حاضرین نےعرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم زمانہ جاہلیت میں فرعکےنام سےجانور ذبح کیا کرتے تھے۔اب آپ کا کیا حکم ہے؟فرمایا: ہر چرنے والے جانوروں (کے ریوڑ) میں فرع (مشروع) ہے،جو تیرے مویشی سےپیدا ہو حتی کہ جب وہ بوجھ اٹھانے (یاجفتی ) کےقابل ہو جائے تو اسے ذبح کرکے اسکا گوشت مسافروں پر صدقہ کردے،یہی بات بہتر ہے۔‘‘