Sunan ibn Majah Hadith 3173 (سنن ابن ماجہ)
[3173] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود (2818)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللہِ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ إِسْرَائِيلَ،عَنْ سِمَاكٍ،عَنْ عِكْرِمَةَ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،إِنَّ الشَّيَاطِينَ،لَيُوحُونَ إِلَی أَوْلِيَائِہِمْ [الأنعام: 121] قَالَ: كَانُوا يَقُولُونَ: مَا ذُكِرَ عَلَيْہِ اسْمُ اللہِ،فَلَا تَأْكُلُوا،وَمَا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللہِ عَلَيْہِ،فَكُلُوہُ،فَقَالَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ: وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللہِ عَلَيْہِ [الأنعام: 121]
حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ (انہوں نے یہ آیت پڑھی): (وان الشیاطین لیوحون الی اولیئہم) ’’بے شک شیطان اپنے دوستوں کی طرف الہام کرتے ہیں۔‘‘ (پھر اس وضاحت کرتے ہوئے)فرمایا: (مشرک) لوگ کہتے تھے:جس چیز پر اللہ کانام لیا جائے وہ نہ کھاؤ،اور جس پر اللہ کانام نہ لیا جائے،وہ کھا لیا کرو۔اللہ تعالی نے (ان کی تردید میں) یہ آیت نازل فرمادی،(ولاتاکلو ا ممالم یذکر اسم اللہ علیہ) ’جس چیز پر اللہ کا نام نہ لیا جائے اس میں سے (کچھ) نہ کھاؤ۔‘‘