Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3174 (سنن ابن ماجہ)

[3174]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ،أَنَّ قَوْمًا قَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ قَوْمًا يَأْتُونَا بِلَحْمٍ لَا نَدْرِي ذُكِرَ اسْمُ اللہِ عَلَيْہِ أَمْ لَا؟ قَالَ: ((سَمُّوا أَنْتُمْ وَكُلُوا)) وَكَانُوا حَدِيثَ عَہْدٍ بِالْكُفْرِ

ام المؤمنین سیدہ عائشہؓ سے روایت ہے کہ بعض افراد نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کھ لوگ ہمارے پاس گوشت لے کر آتے ہیں،ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ (ذبح کرے وقت) اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہے یا نہیں (تو ہم کیا کریں)؟ آپ نے فرمایا: ’’تم اللہ کانام لے لو اور کھالو۔‘‘ یہ لوگ نئے نئے کفر سے اسلام میں داخل ہوئے تھے۔