Sunan ibn Majah Hadith 3179 (سنن ابن ماجہ)
[3179]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا ہِلَالُ بْنُ مَيْمُونٍ الْجُہَنِيُّ،عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ،-قَالَ عَطَاءٌ: لَا أَعْلَمُہُ إِلَّا-عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِغُلَامٍ يَسْلُخُ شَاةً،فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((تَنَحَّ،حَتَّی أُرِيَكَ)) فَأَدْخَلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَدَہُ بَيْنَ الْجِلْدِ وَاللَّحْمِ،فَدَحَسَ بِہَا،حَتَّی تَوَارَتْ إِلَی الْإِبِطِ وَقَالَ: ((يَا غُلَامُ ہَكَذَا فَاسْلُخْ)) ثُمَّ مَضَی وَصَلَّی لِلنَّاسِ،وَلَمْ يَتَوَضَّأْ
حضرت ابو سعید خدریؓ سےروایت ہے،رسول اللہ ﷺ ایک لڑکے کے پاس سے گزرے جو ایک بکر ی کی کھال اتار رہا تھا۔رسول اللہ ﷺنے اسےفرمایا:’’ایک طرف ہو جا،(کھال اتارنا) سکھاتا ہوں۔‘‘رسول اللہ ﷺ نے اپنا ہاتھ کھال اور گوشت کے درمیان رکھا اور اسے زور سے داخل فرمایاحتی کہ بغل تک بازو چھپ گیا۔فرمایا: ’’لڑکے! اس طرح کھال اتار۔‘‘ پھر آپ چل دیے اور (جاکر) لوگوں کو نماز پڑھائی اور (نماز کے لیے نیا) وضو نہیں کیا۔