Sunan ibn Majah Hadith 3183 (سنن ابن ماجہ)
[3183]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ،عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ،عَنْ جَدِّہِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ،قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ،فَنَدَّ بَعِيرٌ،فَرَمَاہُ رَجُلٌ بِسَہْمٍ،فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّ لَہَا أَوَابِدَ-أَحْسَبُہُ قَالَ كَأَوَابِدِ الْوَحْشِ-فَمَا غَلَبَكُمْ مِنْہَا،فَاصْنَعُوا بِہِ ہَكَذَا))
حضرت رافع بن خدیج ؓ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ایک سفرمیں ہم لوگ نبی ﷺ کے ہمراہ تھے کہ ایک اونٹ بھاگ نکلا۔ایک آدمی نے اس پر تیر چلا دیا۔نبی ﷺ نے فرمایا: ’’ان (مویشیوں)میں کچھ بھاگ نکلنے والے ہوتے ہیں جس طرح جنگلی جانور (انسان سے دور) بھاگتے ہیں،لہذا ان میں سے جو تم پر غالب آجائے (قابو میں نہ آئے) اس کے ساتھ اسی طرح کیا کرو۔‘‘