Sunan ibn Majah Hadith 3192 (سنن ابن ماجہ)
[3192]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْہِرٍ،عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ،قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ أَبِي أَوْفَی عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَہْلِيَّةِ،فَقَالَ: أَصَابَتْنَا مَجَاعَةٌ يَوْمَ خَيْبَرَ،وَنَحْنُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،وَقَدْ أَصَابَ الْقَوْمُ حُمُرًا خَارِجًا مِنِ الْمَدِينَةِ،فَنَحَرْنَاہَا وَإِنَّ قُدُورَنَا لَتَغْلِي،إِذْ نَادَی مُنَادِي النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ أَنْ: ((اكْفَئُوا الْقُدُورَ،وَلَا تَطْعَمُوا مِنْ لُحُومِ الْحُمُرِ شَيْئًا)) فَأَكْفَأْنَاہَا،فَقُلْتُ لِعَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي أَوْفَی حَرَّمَہَا تَحْرِيمًا قَالَ: تَحَدَّثْنَا أَنَّمَا حَرَّمَہَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ الْبَتَّةَ،مِنْ أَجْلِ أَنَّہَا،تَأْكُلُ الْعَذِرَةَ
حضرت ابو اسحق (سلمان بن ابی سلیمان)شیبانی رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے بیان کیا: میں نے حضرت عبداللہ بن ابی اوفی سے پالتو گدھوں کے گوشت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: جنگ خیبر کے موقع پر جب ہم نبی ﷺ کے ساتھ تھے،ہمیں (خوراک کی قلت کی وجہ سے) بھوک کا سامنا کرنا پڑا۔ساتھیوں کو شہر سے باہر کچھ گدھے ہاتھ لگ گئے۔ہم نے انہیں ذبح کرلیا۔ہماری دیگیں ابل رہی تھیں کہ نبی ﷺ کے منادی نے اعلان کردیا: دیگیں الٹا دو اور گدھوں کا گوشت بالکل نہ کھاؤ چنانچہ ہم نے وہ (دیگیں) الٹ دیں۔ ابو اسحق رحمہ اللہ فرماتے ہیں ہم نے حضرت عبداللہ بن اوفیؓ سے پوچھا،کیا رسول اللہ ﷺ نے انہیں بالکل حرام کردیا؟ انہوں نے فرمایا: ہم لوگ (صحابہ کرام) یہ باتیں کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں قطعی طور پر حرام کردیا کیونکہ وہ نجاست کھاتے ہیں۔