Sunan ibn Majah Hadith 3199 (سنن ابن ماجہ)
[3199] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود (2827)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ،وَأَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ،وَعَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُجَالِدٍ،عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ،قَالَ: سَأَلْنَا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجَنِينِ فَقَالَ: ((كُلُوہُ إِنْ شِئْتُمْ،فَإِنَّ ذَكَاتَہُ،ذَكَاةُ أُمِّہِ)) قَالَ: أَبُو عَبْدِ اللہِ: سَمِعْتُ الْكَوْسَجَ إِسْحَاقَ بْنَ مَنْصُورٍ،يَقُولُ: فِي قَوْلِہِمْ: فِي الذَّكَاةِ،لَا يُقْضَی بِہَا مَذِمَّةٌ. قَالَ مَذِمَّةٌ بِكَسْرِ الذَّالِ مِنَ الذِّمَامِ،وَبِفَتْحِ الذَّالِ مِنَ الذَّمِّ
حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:’’ہم نے رسول اللہ ﷺ سے (ذبح ہونے والے مادہ جانور کے)پیٹ کے بچے کے بارے میں سوال کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اگر چاہو تو اسے کھالو کیونکہ اسکا ذبح اس کی ماں کا ذبح ہونا ہی ہے۔‘‘ امام ابو عبداللہ (ابن ماجہ)کہتے ہیں:،میں نے کوسج اسحاق ین منصور کو ذبح کے متعلق کہتے ہوئے سنا: جو ماں کے ذبح کرنے سے پیٹ کے ذبج ہونے کے قائل نہیں ہیں انکا کہنا ہے)ماں کے ذبح ہونے سے جنین کے ذبح ہونےکاحق ادا نہیں ہوتا۔(اسحاق نے) کہا مذمہۃ ذال کے کسرہ کے ساتھ ذمام (حق و حرمت) سے اور ذال کے فتحہ کے ساتھ ذم (مزمت) سے ماخوذ ہے،یعنی مذکورہ عبارت میں لفظ مذمہۃ حق و حرمت کے معنی میں ہے نہ کہ مذمت کے معنی میں۔