Sunan ibn Majah Hadith 3205 (سنن ابن ماجہ)
[3205] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود (2845) ترمذي (1486،1489) نسائي (4285)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ،عَنْ أَبِي شِہَابٍ،حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ،عَنِ الْحَسَنِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُغَفَّلٍ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((لَوْلَا أَنَّ الْكِلَابَ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ،لَأَمَرْتُ بِقَتْلِہَا،فَاقْتُلُوا مِنْہَا،الْأَسْوَدَ الْبَہِيمَ،وَمَا مِنْ قَوْمٍ اتَّخَذُوا كَلْبًا،إِلَّا كَلْبَ مَاشِيَةٍ،أَوْ كَلْبَ صَيْدٍ،أَوْ كَلْبَ حَرْثٍ،إِلَّا نَقَصَ مِنْ أُجُورِہِمْ،كُلَّ يَوْمٍ،قِيرَاطَانِ))
حضرت عبد اللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’اگر یہ بات نہ ہوتی کہ کتے بھی (اللہ کی مخلوق اور) امتوں میں سے ایک امت ہیں تو میں انہیں قتل کرنے کرنے (اور سب کتوں کو ختم کر دینے) کا حکم دے دیتا۔(بہرحال) تم بالکل سیاہ کتے کو قتل کر دیا کرو۔جو لوگ میویشیوں،شکار یا کھیتی کے کتے کے سوا کوئی کتا رکھتے ہیں،ان کے ثواب میں سے روزانہ دو قیراط کم ہوجاتے ہیں۔‘‘