Sunan ibn Majah Hadith 322 (سنن ابن ماجہ)
[322]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ ح و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی قَالَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ أَنْبَأَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَی بْنِ حَبَّانَ أَخْبَرَہُ أَنَّ عَمَّہُ وَاسِعَ بْنَ حَبَّانَ أَخْبَرَہُ أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ عُمَرَ قَالَ يَقُولُ أُنَاسٌ إِذَا قَعَدْتَ لِلْغَائِطِ فَلَا تَسْتَقْبِلْ الْقِبْلَةَ وَلَقَدْ ظَہَرْتُ ذَاتَ يَوْمٍ مِنْ الْأَيَّامِ عَلَی ظَہْرِ بَيْتِنَا فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَاعِدًا عَلَی لَبِنَتَيْنِ مُسْتَقْبِلَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ ہَذَا حَدِيثُ يَزِيدَ بْنِ ہَارُونَ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: کچھ لوگ کہتے ہیں جب تم قضائے حاجت کے لیے بیٹھو تو تمہارا چہرہ قبلہ کی طرف نہیں ہونا چاہیے۔میں ایک دن اپنے گھر کی چھت پر چڑھا تو میں نے رسول اللہ ﷺ کو بیت المقدس کی طرف منہ کیے ہوئے دو کچی اینٹوں پر بیٹھے دیکھا۔یہ روایت یزید بن ہارون کی ہے۔