Sunan ibn Majah Hadith 323 (سنن ابن ماجہ)

[323] ضعیف جدًا

عیسی بن أبي عیسی الحناط: متروک (تقریب: 5317)

والحدیث ضعفہ البوصیري

انوار الصحیفہ ص 388

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی عَنْ عِيسَی الْحَنَّاطِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ فِي كَنِيفِہِ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ قَالَ عِيسَی فَقُلْتُ ذَلِكَ لِلشَّعْبِيِّ فَقَالَ صَدَقَ ابْنُ عُمَرَ وَصَدَقَ أَبُو ہُرَيْرَةَ أَمَّا قَوْلُ أَبِي ہُرَيْرَةَ فَقَالَ فِي الصَّحْرَاءِ لَا يَسْتَقْبِلْ الْقِبْلَةَ وَلَا يَسْتَدْبِرْہَا وَأَمَّا قَوْلُ ابْنِ عُمَرَ فَإِنَّ الْكَنِيفَ لَيْسَ فِيہِ قِبْلَةٌ اسْتَقْبِلْ فِيہِ حَيْثُ شِئْتَ قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ وَحَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی فَذَكَرَ نَحْوَہُ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو بیت الخلاء میں قبلے کی طرف کر کے بیٹھے ہوئے دیکھا۔(حدیث کی سند میں ایک راوی) عیسیٰ خیاط بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام شعبی سے اس حدیث کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے بھی سچ کہا اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بھی سچ کہا۔ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کا مطلب ہے کہ صحرا(اور کھلے میدان) میں قبلے کی طرف منہ یا پیٹھ کر کے نہ بیٹھے،اور ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث کا مطلب یہ ہے کہ بیت الخلاء کے اندر قبلے کا خیال رکھنا ضروری نہیں،وہاں تم جدھر چاہو منہ کر سکتے ہو۔ابو حاتم نے عبیداللہ بن موسیٰ سے اس(محمد بن یحییٰ) کی مثل روایت بیان کی۔