Sunan ibn Majah Hadith 3240 (سنن ابن ماجہ)
[3240]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ،عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي ہِنْدٍ،عَنْ أَبِي نَضْرَةَ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،قَالَ: نَادَی رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الصُّفَّةِ،حِينَ انْصَرَفَ مِنَ الصَّلَاةِ،فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ: إِنَّ أَرْضَنَا أَرْضٌ مَضَبَّةٌ،فَمَا تَرَی فِي الضِّبَابِ قَالَ: ((بَلَغَنِي أَنَّہُ،أُمَّةً مُسِخَتْ)) فَلَمْ يَأْمُرْ بِہِ،وَلَمْ يَنْہَ عَنْہُ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو اصحاب سفہ میں سے ایک آدمی نے نبیﷺ کو مخاطب کر کے کہا: اے اللہ کے رسول! ہمارے علاقے میں سانڈے بہت ہوتے ہیں۔آپ کا سانڈوں کے بارے میں کیا خیال ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ یہ ایک قوم تھی جو مسخ کردی گئی۔‘‘ چنانچہ آپ نے نہ اسے کھانے کا حکم دیا،نہ اس سے منع فرمایا۔