Sunan ibn Majah Hadith 3241 (سنن ابن ماجہ)
[3241]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّی الْحِمْصِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيُّ،عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَہْلِ بْنِ حُنَيْفٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبَّاسٍ،عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِضَبٍّ مَشْوِيٍّ،فَقُرِّبَ إِلَيْہِ،فَأَہْوَی بِيَدِہِ،لِيَأْكُلَ مِنْہُ،فَقَالَ لَہُ مَنْ حَضَرَہُ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّہُ لَحْمُ ضَبٍّ،فَرَفَعَ يَدَہُ عَنْہُ،فَقَالَ لَہُ خَالِدٌ يَا رَسُولَ اللہِ أَحَرَامٌ الضَّبُّ قَالَ: ((لَا وَلَكِنَّہُ،لَمْ يَكُنْ بِأَرْضِي،فَأَجِدُنِي أَعَافُہُ)) قَالَ: فَأَہْوَی خَالِدٌ إِلَی الضَّبِّ،فَأَكَلَ مِنْہُ،وَرَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَنْظُرُ إِلَيْہِ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہﷺ کی خدمت میں بھنا ہوا سانڈا پیش کیا گیا اور (کھانا کھانے کے وقت) نبیﷺ کے سامنے رکھا گیا۔آپ نے کھانے کے لیے اس کی طرف ہاتھ بڑھایا تو حاضرین نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ سانڈے کا گوشت ہے،چنانچہ آپ نے اس سے ہاتھ اٹھا لیا۔حضرت خالد رضی اللہ عنہ ن ے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا سانڈا حرام ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: نہیں یہ میرے علاقے میں نہیں ہوتا تھا،اس لیے میں اس سے کراہت محسوس کرتا ہوں۔‘‘ حضرت خالد رضی اللہ عنہ نے سانڈے کی طرف ہاتھ بڑھا کر اس میں سے کچھ کھایا اور رسول اللہﷺ انہیں دیکھ رہے تھے۔