Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3261 (سنن ابن ماجہ)

[3261]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا صَاعِدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْجَزَرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا زُہَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ الْمَكِّيُّ،عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: أَنَّہُ خَرَجَ مِنَ الْغَائِطِ،فَأُتِيَ بِطَعَامٍ،فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللہِ،أَلَا آتِيكَ بِوَضُوءٍ قَالَ: ((أَأُرِيدُ الصَّلَاةَ؟))

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بیت الخلا سے باہر تشریف لائے آپ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسولؐ! کیا میں آپ کی خدمت میں وضو کے لیے پانی پیش نہ کروں؟ آپ نے فرمایا: ’’کیا میں نماز پڑھنے کا اردادہ رکھتا ہوں؟‘‘