Sunan ibn Majah Hadith 3263 (سنن ابن ماجہ)
[3263]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ دِينَارٍ الْحِمْصِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ: أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عِرْقٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ بُسْرٍ،قَالَ: أَہْدَيْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ شَاةً،فَجَثَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ عَلَی رُكْبَتَيْہِ،يَأْكُلُ،فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ: مَا ہَذِہِ الْجِلْسَةُ؟ فَقَالَ: ((إِنَّ اللہَ جَعَلَنِي عَبْدًا كَرِيمًا،وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّارًا عَنِيدًا))
حضرت عبد للہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے ایک بکری نبیﷺ کی خدمت میں ہدیے کے طور پر پیش کی،رسول اللہﷺ گھٹنوں کے بل بیٹھ کر کھانے لگے۔ایک اعرابی نے (تعجب سے) کہا: بیٹھنے کا یہ کیسا انداز ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے مجھے شریف بندہ بنایا ہے،متکبر اور سرکش نہیں بنایا۔‘‘