Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3264 (سنن ابن ماجہ)

[3264]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ،عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ،عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: يَأْكُلُ طَعَامًا فِي سِتَّةِ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِہِ،فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ،فَأَكَلَہُ بِلُقْمَتَيْنِ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: أَمَا أَنَّہُ لَوْ كَانَ قَالَ: بِسْمِ اللہِ لَكَفَاكُمْ،فَإِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ طَعَامًا،فَلْيَقُلْ: بِسْمِ اللہِ،فَإِنْ نَسِيَ أَنْ يَقُولَ: بِسْمِ اللہِ فِي أَوَّلِہِ،فَلْيَقُلْ: بِسْمِ اللہِ فِي أَوَّلِہِ وَآخِرِہِ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ اپنے چھ اصحاب کے ہمراہ کھانا تناول فرمارہے تھے۔ایک اعرابی (بدو) آیا،وہ (سارا کھانا) دو لقموں میں کھا گیا۔رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’اگر یہ شخص بسم اللہ بڑھ لیتا تو کھانا تمہارے لیے کافی ہو جاتا،چنانچہ تم میں سے جو شخص کھانا کھائے اس چاہیے کہ بسم اللہ پڑھ لے۔اگر شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو (یاد آنے پر) یوں کہہ لے: [بِسْمِ اللہِ فِیْ أَوَّلِہِ وَآخِرِہ] ’’اللہ کے نام کے ساتھ (کھانا شروع کرتا ہوں) اس کے شروع اور اس کے آخر میں۔‘‘