Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3266 (سنن ابن ماجہ)

[3266]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْہِقْلُ بْنُ زِيَادٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ،عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لِيَأْكُلْ أَحَدُكُمْ بِيَمِينِہِ،وَلْيَشْرَبْ بِيَمِينِہِ،وَلْيَأْخُذْ بِيَمِينِہِ،وَلْيُعْطِ بِيَمِينِہِ،فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْكُلُ بِشِمَالِہِ،وَيَشْرَبُ بِشِمَالِہِ،وَيُعْطِي بِشِمَالِہِ،وَيَأْخُذُ بِشِمَالِہِ))

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبیﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ دائیں ہاتھ سے کھائے،دائیں ہاتھ سے پیے،دائیں ہاتھ سے لے اور دائیں ہاتھ سے دے،کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے،بائیں ہاتھ سے پیتا ہے،بائیں ہاتھ سے دیتا اور بائیں ہاتھ سے لیتا ہے۔‘‘