Sunan ibn Majah Hadith 3267 (سنن ابن ماجہ)
[3267]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ،قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ،عَنْ وَہْبِ بْنِ كَيْسَانَ،سَمِعَہُ مِنْ،عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ،قَالَ: كُنْتُ غُلَامًا فِي حِجْرِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،وَكَانَتْ يَدِي تَطِيشُ فِي الصَّحْفَةِ،فَقَالَ لِي: ((يَا غُلَامُ سَمِّ اللہَ،وَكُلْ بِيَمِينِكَ،وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ))
حضرت عمر ابو سلمہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نبیﷺ کی کفالت میں پرورش پانے والا ایک بچہ تھا۔(ایک دن کھانا کھاتےہوئے) میرا ہاتھ پلیٹ میں (ادھر ادھر) گھوم رہا تھا تو آپ نے مجھ سے فرمایا: ’’بچے! اللہ کا نام لو (بسم اللہ پڑھو)،دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے قریب سے کھاؤ۔‘‘