Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3269 (سنن ابن ماجہ)

[3269]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ،عَنْ عَطَاءٍ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ طَعَامًا،فَلَا يَمْسَحْ يَدَہُ،حَتَّی يَلْعَقَہَا أَوْ يُلْعِقَہَا)) قَالَ: سُفْيَانُ،سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ قَيْسٍ،يَسْأَلُ عَمْرَو بْنَ دِينَارٍ،أَرَأَيْتَ حَدِيثَ عَطَاءٍ: ((لَا يَمْسَحْ أَحَدُكُمْ يَدَہُ،حَتَّی يَلْعَقَہَا أَوْ يُلْعِقَہَا)) عَمَّنْ ہُوَ؟ قَالَ: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: فَإِنَّہُ حُدِّثْنَاہُ عَنْ جَابِرٍ،قَالَ: حَفِظْنَاہُ مِنْ عَطَاءٍ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَبْلَ أَنْ يَقْدَمَ جَابِرٌ عَلَيْنَا،وَإِنَّمَا لَقِيَ عَطَاءٌ جَابِرًا فِي سَنَةٍ جَاوَرَ فِيہَا بِمَكَّةَ

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،نبیﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھائے تو اپنا ہاتھ نہ پونچھے جب تک اسے چاٹ نہ لے،یا چٹوا نہ لے۔‘‘ سفیان بن عیینہ رحمۃ اللہ علیہ نے کہا: میں نے عمران بن قیس کو عمر بن دینا ر سے سولا کرتے ہوئے سنا،انہوں نے پوچھا: عطاء کی اس حدیث (لَا یَمْسَحُ أَحَدُکُمْ یَدَہُ حَتّٰی یَلْعَقَہَا أَوْ یُلْعِقَہَا] کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کہ وہ کس (صحابی) سے مروی ہے؟ عمروبن دینار نے کہا: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے۔عمر بن قیس نے کہا: ہمیں یہ حدیث حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے بیان کی گئی ہے۔عمرو بن دینار نے کہا: حضرت جابر کے ہمارے پاس آنے سے پہلے ہم نے یہ حدیث عطاء عن ابن عباس سے یاد کی ہوئی ہے۔اور عطاء رحمۃ الہ نے جابر رضی اللہ عنہ سے اس سال ملاقات کی ہے جب مکہ میں وہ ان کے پاس مقیم تھے۔