Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3280 (سنن ابن ماجہ)

[3280]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ،عَنْ مُرَّةَ الْہَمْدَانِيِّ،عَنْ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((كَمَلَ مِنَ الرِّجَالِ كَثِيرٌ،وَلَمْ يَكْمُلْ مِنَ النِّسَاءِ،إِلَّا مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ،وَآسِيَةُ امْرَأَةُ فِرْعَوْنَ،وَإِنَّ فَضْلَ،عَائِشَةَ عَلَی النِّسَاءِ،كَفَضْلِ الثَّرِيدِ عَلَی سَائِرِ الطَّعَامِ))

حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبیﷺ نے فرمایا: ’’مردوں میں سے بہت افراد کامل ہوئے لیکن عورتوں میں سے صرف مریم بنت عمران (علیہ السلام) اور فرعون کی بیوی آسیہ (رضی للہ عنہا) کام ہوئیں۔اور عائشہ رضی اللہ عنہا کو دوسری عورتوں پر اسی طرح فضیلت حاصل ہے جس طرح ثرید کو دوسرے کھانوں پر فضیلت ہے۔‘‘