Sunan ibn Majah Hadith 3284 (سنن ابن ماجہ)
[3284]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ،عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ،عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاہِلِيِّ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: أَنَّہُ كَانَ يَقُولُ،إِذَا رُفِعَ طَعَامُہُ أَوْ مَا بَيْنَ يَدَيْہِ قَالَ: ((الْحَمْدُ لِلَّہِ حَمْدًا كَثِيرًا،طَيِّبًا مُبَارَكًا،غَيْرَ مَكْفِيٍّ،وَلَا مُوَدَّعٍ،وَلَا مُسْتَغْنًی عَنْہُ رَبَّنَا))
حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: جب نبیﷺکے سامنے موجود کھانا (فارغ ہونے پر) اٹھایا جاتا تو آپ فرماتے: [الحمدُللہِ حمدًا کثیراً طیباً مبارکاً،گیر مکفی ولا مودَّعٍ ولا مستغنی عنہ ربنا] ’’تمام تعریفیں اللہ اور اس کے لیے ہیں،ایسی تعریف جو بہت زیادہ ہو،پاکیزہ ہو اور اس میں برکت دی گئی ہو،نہ کفایت کیا گیا (کہ مزیدکی ضرورت نہ رہے)،نہ یہ آخری کھانا ہے،نہ اس سے بے نیازی ہو سکتی ہے اے ہمارے رب!‘‘