Sunan ibn Majah Hadith 329 (سنن ابن ماجہ)
[329] ضعیف
عمرو بن أبي سلمۃ الشامي یروي عن زہیر بن محمد أحادیث مناکیر (انظر ضعیف سنن الترمذي: 296 وضعیف سنن أبي داود: 4877)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ زُہَيْرٍ قَالَ قَالَ سَالِمٌ سَمِعْتُ الْحَسَنَ يَقُولُ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِيَّاكُمْ وَالتَّعْرِيسَ عَلَی جَوَادِّ الطَّرِيقِ وَالصَّلَاةَ عَلَيْہَا فَإِنَّہَا مَأْوَی الْحَيَّاتِ وَالسِّبَاعِ وَقَضَاءَ الْحَاجَةِ عَلَيْہَا فَإِنَّہَا مِنْ الْمَلَاعِنِ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’راستے کے درمیان (رات کو آرام کرنے اور سونے کے لیے نہ ٹھہراؤ اور وہاں نماز نہ پڑھو کیوں یہ سانپوں اور درندوں کا ٹھکانا ہے،اور وہاں قضائے حاجت نہ کرو کیوں کہ یہ لعنت کا باعث ہے۔‘‘