Sunan ibn Majah Hadith 328 (سنن ابن ماجہ)
[328] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود (26)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِي نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْحِمْيَرِيَّ حَدَّثَہُ قَالَ كَانَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ يَتَحَدَّثُ بِمَا لَمْ يَسْمَعْ أَصْحَابُ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَيَسْكُتُ عَمَّا سَمِعُوا فَبَلَغَ عَبْدَ اللہِ بْنَ عَمْرٍو مَا يَتَحَدَّثُ بِہِ فَقَالَ وَاللہِ مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ ہَذَا وَأَوْشَكَ مُعَاذٌ أَنْ يَفْتِنَكُمْ فِي الْخَلَاءِ فَبَلَغَ ذَلِكَ مُعَاذًا فَلَقِيَہُ فَقَالَ مُعَاذٌ يَا عَبْدَ اللہِ بْنَ عَمْرٍو إِنَّ التَّكْذِيبَ بِحَدِيثٍ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ نِفَاقٌ وَإِنَّمَا إِثْمُہُ عَلَی مَنْ قَالَہُ لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ اتَّقُوا الْمَلَاعِنَ الثَّلَاثَ الْبَرَازَ فِي الْمَوَارِدِ وَالظِّلِّ وَقَارِعَةِ الطَّرِيقِ
ابو سعید حمیری سے روایت ہے،انہوں نے کہا: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ وہ احادیث بیان کیا کرتےت ھے جو دوسرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے نہیں سنی ہوتی تھیں،اور جو حدیثیں دوسروں نے سنی ہوتی تھیں معاذ رضی اللہ عنہ انہیں بیان نہیں کرتے تھے۔ان کی بیان کردہ کوئی حدیث عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کو معلوم ہوئی تو انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ فرمان نہیں سنا۔ممکن ہے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ (کے یہ حدیث بیان کرنے) کی وجہ سے تم لوگ غلط فہمی میں مبتلا ہو جاؤ۔یہ بات حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے تک پہنچ گئی۔(ایک موقع پر) ان کی آپس میں ملاقات ہوئی تو معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے عبداللہ بن عمرو! رسول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کر کے جھوٹ بولنا منافقت ہے۔جو شخص ایسی بات کرے گا،خود گناہ گار ہو گا۔میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ ارشاد مبارک سنا ہے:’’لعنت کا سبب بننے والے تین کاموں سے اجتناب کرو‘یعنی گھاٹ پر‘سائے میں اور راستے کے درمیان قضائے حاجت کرنے سے (پرہیز کرو-‘‘)