Sunan ibn Majah Hadith 3291 (سنن ابن ماجہ)
[3291]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ الْہَجَرِيُّ،عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا جَاءَ خَادِمُ أَحَدِكُمْ بِطَعَامِہِ،فَلْيُقْعِدْہُ مَعَہُ،أَوْ لِيُنَاوِلْہُ مِنْہُ،فَإِنَّہُ ہُوَ الَّذِي وَلِيَ حَرَّہُ وَدُخَانَہُ))
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کسی کا خادم اس کا کھانا لائے تو اسے چاہیے کہ اسے پانے ساتھ بٹھائے یا اسے تھوڑا سا کھانا دے دے کیونکہ اس نے اس کی گرمی اور دھواں برداشت کیا ہے۔‘‘