Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3292 (سنن ابن ماجہ)

[3292]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ ہِشَامٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي،عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي الْفُرَاتِ الْإِسْكَافِ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،قَالَ: مَا أَكَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ عَلَی خِوَانٍ،وَلَا فِي سُكُرُّجَةٍ،قَالَ: فَعَلَامَ كَانُوا يَأْكُلُونَ،قَالَ ((عَلَی السُّفَرِ))

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ نے کبھی میز پر رکھ کر کھانا نہیں کھایا،اور نہ طشتری اور تھالی میں۔قتادہ رحمۃ اللہ نے کہا: پھر لوگ کس چیز پر رکھ کر کھانا کھاتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: دستر خوان پر۔