Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3329 (سنن ابن ماجہ)

[3329]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ،وَيَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي سُہَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أُتِيَ بِأَوَّلِ الثَّمَرَةِ قَالَ: ((اللہُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا،وَفِي ثِمَارِنَا،وَفِي مُدِّنَا،وَفِي صَاعِنَا،بَرَكَةً مَعَ بَرَكَةٍ،ثُمَّ يُنَاوِلُہُ أَصْغَرَ مَنْ بِحَضْرَتِہِ مِنَ الْوِلْدَانِ))

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘انھوں نے فرمایا:رسول اللہﷺ کی خدمت میں جب پہلا پھل پیش کیا جاتا تو آ پ فرماتے﴿اللہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِی مَدِینَتِنَا،وَفِی ثِمَارِنَا،وَفِی مُدِّنَا،وَفِی صَاعِنَا،بَرَکَۃً مَعَ بَرَکَۃٍ﴾ ’’اے اللہ ہمارے شہر میں‘ہمارے پھلوں میں‘ہمارے مد میں اور ہمار ے صاع میں برکت کے ساتھ برکت عطا فرما۔‘‘پھر حاضر خدمت بچوں میں سے سب سے چھوٹے بچے کو وہ پھل وغیرہ عنایت فرما دیتے۔