Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3334 (سنن ابن ماجہ)

[3334]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ جَابِرٍ قَالَ: حَدَّثَنِي سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ،عَنِ ابْنَيْ بُسْرٍ السُّلَمِيَّيْنِ قَالَا: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَوَضَعْنَا تَحْتَہُ قَطِيفَةً لَنَا،صَبَبْنَاہَا لَہُ صَبًّا،فَجَلَسَ عَلَيْہَا فَأَنْزَلَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْہِ الْوَحْيَ فِي بَيْتِنَا،وَقَدَّمْنَا لَہُ زُبْدًا،وَتَمْرًا،وَكَانَ يُحِبُّ الزُّبْدَ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ

حضرت عبد اللہ بن بسر سلمی رضی اللہ عنہما اور حضرت عطیہ بن بسر سلمی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘انھوں نے فرمایا:رسول اللہﷺ ہمارے پاس تشریف لائے۔ہم نے آپ کے بیٹھنے کے لیے (زمین پر)ایک چادر ڈال دی۔آپ اس پر بیٹھ گئے۔تب ہمارے گھر میں اللہ عزوجل نے رسول اللہ ﷺ پر وحی فرمائی۔ہم نے آپ کی خدمت میں مکھن اور خشک کھجوریں پیش کیں۔اور آپ کو مکھن بہت پسند تھا۔آپ پر اللہ کی رحمتیں ہوں اور سلام ہو۔