Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3336 (سنن ابن ماجہ)

[3336]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ قَالَ: أَخْبَرَنِي بَكْرُ بْنُ سَوَادَةَ،أَنَّ حَنَشَ بْنَ عَبْدِ اللہِ،حَدَّثَہُ،عَنْ أُمِّ أَيْمَنَ،أَنَّہَا غَرْبَلَتْ دَقِيقًا،فَصَنَعَتْہُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ رَغِيفًا،فَقَالَ: ((مَا ہَذَا؟)) قَالَتْ: طَعَامٌ نَصْنَعُہُ بِأَرْضِنَا،فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَصْنَعَ مِنْہُ لَكَ رَغِيفًا،فَقَالَ: ((رُدِّيہِ فِيہِ،ثُمَّ اعْجِنِيہِ))

حضرت ام ایمن(برکت)رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انھوں نے آٹا چھان کر نبیﷺکے لیے روٹی تیار کی تو آپ نے فرمایا:’’یہ کیا ہے؟‘‘انھوں نے عرض کیا:یہ کھانا ہم اپنے علاقے میں بنایا کرتے ہیں۔میرا جی چاہا کہ آپ کے لیے بھی اس قسم کی ایک روٹی پکا دوں۔نبیﷺ نے فرمایا:’’اس کو دوبارہ آٹے میں ڈال دو‘پھر گوندو۔‘‘