Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3339 (سنن ابن ماجہ)

[3339]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ،وَأَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ،قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ قَالَ: حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ،قَالَ: كُنَّا نَأْتِي أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ-قَالَ إِسْحَاقُ: وَخَبَّازُہُ قَائِمٌ،وَقَالَ الدَّارِمِيُّ: وَخِوَانُہُ مَوْضُوعٌ-فَقَالَ يَوْمًا: ((كُلُوا فَمَا أَعْلَمُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،رَأَی رَغِيفًا مُرَقَّقًا،بِعَيْنِہِ،حَتَّی لَحِقَ بِاللہِ وَلَا شَاةً سَمِيطًا،قَطُّ))

حضرت قتادہ رحمہ اللہ سے روایت ہے ‘انھوں نے کہا:ہم لوگ انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوتے ‘اور آپ کا نان بائی کھڑا ہوتا اور(حدیث کے راوی)دارمی بیان کرتے ہیں کہ آپ کا دستر خوان بچھا ہوا ہوتا۔ایک دن آپ نے فرمایا:کھاؤ ‘میں نہیں جانتا کہ رسول اللہ ﷺ نے‘اللہ کے پاس جانے تک ‘کبھی پتلی چپاتی یا سالم بھنی ہوئی بکری اپنی آنکھوں سے دیکھی بھی ہو(کھانے کا تو کیا ذکر۔)