Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3345 (سنن ابن ماجہ)

[3345]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: ((لَقَدْ تُوُفِّيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،وَمَا فِي بَيْتِي مِنْ شَيْءٍ،يَأْكُلُہُ ذُو كَبِدٍ،إِلَّا شَطْرُ شَعِيرٍ،فِي رَفٍّ لِي،فَأَكَلْتُ مِنْہُ،حَتَّی طَالَ عَلَيَّ،فَكِلْتُہُ فَفَنِيَ))

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے‘انھوں نے فرمایا: نبیﷺ فوت ہوئے تو میرے گھر میں انسان کے کھانے کی کوئی جیز نہ تھی مگر تھوڑے سے جو میرے ٹانڈ پر پڑے ہوئے تھے۔میں اس میں سے (لے لے کر)کھاتی رہی حتی کہ کافی مدت گزر گئی۔(آخر)میں نے انھیں ماپ لیا تو وہ (جلد ہی)ختم ہو گئے۔