Sunan ibn Majah Hadith 3349 (سنن ابن ماجہ)
[3349]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْحِمْصِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمِّي،عَنْ أُمِّہَا،أَنَّہَا سَمِعَتِ الْمِقْدَامَ بْنَ مَعْدِ يكَرِبَ،يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُول اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((مَا مَلَأَ آدَمِيٌّ وِعَاءً شَرًّا مِنْ بَطْنٍ،حَسْبُ الْآدَمِيِّ،لُقَيْمَاتٌ يُقِمْنَ صُلْبَہُ،فَإِنْ غَلَبَتِ الْآدَمِيَّ نَفْسُہُ،فَثُلُثٌ لِلطَّعَامِ،وَثُلُثٌ لِلشَّرَابِ،وَثُلُثٌ لِلنَّفَسِ))
حضرت مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘رسول اللہﷺ نے فرمایا:’’آدمی پیٹ سے برا کوئی برتن نہیں بھرتا۔آدمی کو تو چند لقمے کافی ہیں جن سے اس کی کمر سیدھی رہے۔اگر آدمی پر اس کا نفس غالب آجائے(اور وہ زیادہ کھانا چاہے)تو ایک تہائی کھانے کے لیے‘ایک تہائی پینے کے لیے اور ایک تہائی سانس کے لیے(رکھ لے۔‘‘)