Sunan ibn Majah Hadith 3363 (سنن ابن ماجہ)
[3363]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ الْغَطَفَانِيِّ،عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الْيَعْمَرِيِّ،أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ،قَامَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ خَطِيبًا،فَحَمِدَ اللہَ،وَأَثْنَی عَلَيْہِ،ثُمَّ قَالَ: ((يَا أَيُّہَا النَّاسُ،إِنَّكُمْ تَأْكُلُونَ شَجَرَتَيْنِ،لَا أُرَاہُمَا،إِلَّا خَبِيثَتَيْنِ،ہَذَا الثُّومُ،وَہَذَا الْبَصَلُ،وَلَقَدْ كُنْتُ أَرَی الرَّجُلَ،عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يُوجَدُ رِيحُہُ مِنْہُ،فَيُؤْخَذُ بِيَدِہِ،حَتَّی يُخْرَجَ بِہِ إِلَی الْبَقِيعِ،فَمَنْ كَانَ آكِلَہُمَا لَا بُدَّ،فَلْيُمِتْہُمَا طَبْخًا))
حضرت معد بن طلحہ یعمری رحمہ اللہ سے رویت ہے کہ حضرت عمر جمعے کے دن خطبہ دینے کھڑے ہوئے۔آپ نے اللہ کی حمد ثنا کے بعد فرمایا:اے لوگو!تم کھاتے ہو‘میں تو برا ہی سمجھتا ہوں‘یعنی یہ لہسن اور یہ پیاز۔میں نے رسول اللہﷺکے زمانے میں دیکھا ہےکہ اگر کسی آدمی سے اس کی بو محسوس ہوتی تو اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے بقیع(میدان)کی طرف نکال دیا جاتا تھا ‘اس لیے جس نے ضرور انہیں کھانا ہو وہ انہیں پکا کر (ان کی بو)ختم کر دے۔