Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3407 (سنن ابن ماجہ)

[3407] إسنادہ ضعیف

سوید بن سعید:ضعیف

و رمیثۃ لا تعرف (تقریب: 8591)

انوار الصحیفہ ص 499

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ،عَنْ أَبِيہِ قَالَ: حَدَّثَتْنِي رُمَيْثَةُ،عَنْ عَائِشَةَ،أَنَّہَا قَالَتْ: أَتَعْجِزُ إِحْدَاكُنَّ أَنْ تَتَّخِذَ،كُلَّ عَامٍ،مِنْ جِلْدِ أُضْحِيَّتِہَا سِقَاءً؟ ثُمَّ قَالَتْ: ((نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،أَنْ يُنْبَذَ فِي الْجَرِّ،وَفِي كَذَا،وَفِي كَذَا،إِلَّا الْخَلَّ))

ام المو منین سید ہ عا ئشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے ’ انھوں نے فرما یا:کیا کو ئی عو رت ایسے نہیں کر سکتی کہ ہر سال اپنے قربا نی کے جا نور کی کھال سے مشکزہ بنا لیا کر ے؟(عورت کو یہ کام کرنا چا ہیے۔) پھر فر ما یا: رسو ل اللہ ﷺ نے مٹکے میں اور فلا ں فلاں چیز میں نبیذ بنا نے سے منع فر مایا ہے ’ البتہ سر کہ رکھا جا سکتا ہے۔’’