Sunan ibn Majah Hadith 342 (سنن ابن ماجہ)

[342] إسنادہ ضعیف

سنن أبي داود (15)

انوار الصحیفہ ص 389

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ رَجَاءٍ أَنْبَأَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ ہِلَالِ بْنِ عِيَاضٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ لَا يَتَنَاجَی اثْنَانِ عَلَی غَائِطِہِمَا يَنْظُرُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا إِلَی عَوْرَةِ صَاحِبِہِ فَإِنَّ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ يَمْقُتُ عَلَی ذَلِكَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الْوَرَّاقُ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عِيَاضِ بْنِ ہِلَالٍ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی وَہُوَ الصَّوَابُ و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي بَكْرٍ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللہِ نَحْوَہُ

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’قضائے حاجت کرتے وقت دو آدمی باتیں نہ کریں کہ ہر ایک کی نظر اپنے ساتھی کے پردے کے اعضاء پر پڑ رہی ہو۔اللہ تعالیٰ اس(غلط کام) سے سخت ناراض ہوتا ہے۔‘‘ محمد بن یحییٰ (مذکورہ روایت جب) عکرمہ بن عمار کے(دوسرے) شاگرد سلم بن ابراہیم الوراق سے بیان کرتے ہیں راوی کا نام(ہلال بن عیاض کی بجائے) عیاض بن ہلال بیان کرتے ہیں،اور کہتے ہیں کہ یہی درست اور صحیح ہے۔محمد بن حمید(مذکورہ روایت جب) عکرمہ بن عمار کے(تیسرے) شاگرد سفیان ثوری سے بیان کرتے ہیں تو راوی کا نام (ہلال بن عیاض اور عیاض بن ہلال کی بجائے) عیاض بن عباللہ بیان کرتے ہیں۔