Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3432 (سنن ابن ماجہ)

[3432]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ أَبُو بَكْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،عَلَی رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ،وَہُوَ يُحَوِّلُ الْمَاءَ فِي حَائِطِہِ،فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِنْ كَانَ عِنْدَكَ مَاءٌ بَاتَ،فِي شَنٍّ،فَاسْقِنَا،وَإِلَّا كَرَعْنَا)) قَالَ: عِنْدِي مَاءٌ بَاتَ فِي شَنٍّ،فَانْطَلَقَ،وَانْطَلَقْنَا مَعَہُ،إِلَی الْعَرِيشِ،فَحَلَبَ لَہُ شَاةً،عَلَی مَاءٍ بَاتَ فِي شَنٍّ فَشَرِبَ،ثُمَّ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ بِصَاحِبِہِ الَّذِي مَعَہُ

حضرت جا بر بن عبد اللہ ؓ سے روایت ہے ’ انھوں نے فرما یا: رسو ل اللہ ﷺ ایک انصا ری کے پا س تشریف لے گئے۔وہ صا حب ا پنے باغ میں (درختوں وغیرہ کو) پانی دے رہے تھے۔رسو ل اللہ ﷺ نے ان سے فرما یا:‘‘اگر تمھا رے پا س رات کا مشکیزے میں پڑا ہوا پانی ہے تو ہمیں پلا دو ورنہ ہم (بہتے پا نی سے) منہ لگا کر پی لیں گے۔’’انھوں نے کہا: میرے پا س پانی ہے جو رات کا مشک میں رکھا ہوا ہے ’چنا نچہ وہ صحا بی چل پڑے۔ان کے سا تھ ہم بھی چھپر میں چلے گئے۔انھوں نے رات کو مشکیزے میں رکھے ہو ئے پانی میں ایک بکری کا دودھ دوہ کر ملا دیا تو رسول اللہ ﷺ نے پیا ’ پھر اس (انصا ری صحا بی) نے نبی ﷺ کے ساتھ آنے والے کو بھی اسی طرح دودھ والا پانی پیش کیا۔